لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری )میردادخیل کے مکینوں کے لئے تاج محمد آفریدی کی طرف سے ٹیوب ویل کی منظوری
لنڈی کوتل میں الحاج کاروان کے روح رواں سینیٹر تاج محمد آفریدی نے علاقہ میرداد خیل کی عوام کے لئے ایک بڑے پانی کے منصوبے کا اعلان اور منظوری دی ہے ، الحاج کاروان کے ایک نمائندے حاجی احمد شاہ شینواری نے رابطہ پر بتایا کہ تاج محمد آفریدی نے ہمارے علاقہ کے لوگوں کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے پانی کے ایک بڑے ٹیوب ویل کی منظوری دی ہے ،
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر تقریبا 80 لاکھ روپے خرچ ہونگے، انھوں نے میرداد خیل مشران سے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کے لئے جگہ کا تعین کریں تاکہ عوامی مفاد کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔
انھوں نے کہا کہا میردادخیل شہید خیل میں تاج محمد آفریدی نے پہلے ہی 25 لاکھ روپے لاگت سے ایک بڑا پانی سٹوریج اور ٹیوب ویل کا منصوبہ مکمل کیا ہے جس سے سینکڑوں گھرانوں کو پینے کا صاف پانی ملتا ہے۔