امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی
واشنگٹن: امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی واقعہ میں تین مسافرزخمی ہوگئے،طیارے کے لینڈنگ گئیر پھنسنے کے باعث آگ لگی-
باغی ٹی وی :غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کو ہوائی جہاز کا لینڈنگ گیئر گرنے اور طیارے میں آگ لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طیارے میں 126 مسافر سوار تھے۔
#RedAir MD80 just caught fire after landing at MIA airport
All passengers look to be safe as they exited the plane pic.twitter.com/go66ozwRSX
— zalmy cohen (@emalevin) June 21, 2022
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ جیسے ہی ریڈ ایئر کی پرواز، جو ڈومینیکن ریپبلک کے لاس امریکاس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آرہی تھی، منگل کی شام رن وے کے قریب پہنچی، لینڈنگ گیئر "گر گیا”۔ لینڈنگ گیئر میں خرابی آگ کی وجہ بنی۔
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کی تعداد 155ہوگئی
میامی ڈیڈ فائر ریسکیو کی ایریکا بینیٹیز نے کہا کہ جائے وقوعہ پر ردعمل ظاہر کرنے والے اہلکاروں نے دیکھا کہ ایک پر میں آگ لگی ہوئی ہے آگ بجھانے کے لیے فوم ٹرک استعمال کیے گئے-
#Planecrash #miamiinternationalairport pic.twitter.com/faKDyRH4UX
— Rosana Molé (@rosana_mole) June 21, 2022
میامی ڈیڈ ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گریگ چن نے بتایا کہ جہاز میں 126 افراد سوار تھے، اور تین کو معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا۔ باقی مسافروں کو بس میں ٹرمینل تک پہنچا دیا گیا۔
ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ریڈ ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ ڈومینیکن انسٹی ٹیوٹ آف سول ایروناٹکس بھی تحقیقات کرے گا۔