لاپتہ افراد کے وکیل کی گمشدگی، سپریم کورٹ نے حکومت کو بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرنل (ر )انعام الرحیم کی درخواست پر سماعت ساڑھے11بجے تک ملتوی کر دی گئی،اٹارنی جنرل کی جانب سے ان کیمرا اور چیمبر میں سماعت کی استدعا مسترد کر دی گئی،اٹارنی جنرل کی جانب سے سر بمہر لفافہ سپریم کورٹ میں پیش کر دیا گیا،
اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں مزید چیمبر میں سماعت کریں.عدالت نے سر بمہر لفافے کو کھول کرجائزہ لیاجسٹس مشیر عالم نے کہا کہ اس میں ایسی کوئی چیز نہیں جس کو سر بمہر لفافے میں پیش کریں،آپ کو ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا،یہ تو وہ چیزیں ہیں جو اخباروں میں چھپی ہوئی ہیں،میں تو آپ کے دلائل سے مطمئن نہیں ہوا
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کریں گے،جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ پھرآپ کرنل (ر)انعام الرحیم کو پیش کریں،آپ نے ایسے معاملات کو پیش کیا جیسے پتہ نہیں کیا ہوگیا