سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

مسنگ پرسن انسانی المیہ،تمام سٹیک ہولڈ ر ڈائیلاگ کریں، سینیٹ میں بحث
senate

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا.

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اجلاس کے آغاز کے موقع پر کہا کہ آپ سب کو پورے پاکستان کو نئے سال کی مبارک باد، اللہ پاک پاکستان کو کامیاں دے، اللہ پاک ملک کو معاشی خوشحالی دے،

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی،پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے قرار داد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسلح افواج اور دفاعی ایجنسیوں کےخلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والا سخت سزا کا مستحق ہے، پارلیمنٹ کا ایوان بالا فوج اور سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کا ادراک کرتا ہے، دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سکیورٹی ایجنسی ناگزیر ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پاک فوج کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے، سینیٹ اس قرارداد کے ذریعے حکومت کو کہتی ہے کہ اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے اقدامات کرے، ملوث افراد کیلئے عوامی عہدے سے 10 سال تک کی نااہل کی سزا ضروری ہے

جو افواج پاکستان کے خلاف گندی زبان استعمال کرتا ہے ان زبانوں کو کاٹنا چاہئے،سینیٹر بہرامند تنگی
سینیٹر بہرامند تنگی نے سینیٹ کے اندر افواج پاکستان کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والوں کی زبان کاٹنے کا مطالبہ کردیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک مسنگ پرسن کی بات ہے، میں کولیگز کو بتانا چاہتا ہوں کہ بلوچستان میں محب وطن ہیں انکو کسی نے مسنگ نہیں، انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی بلوچستان سے ہیں ،آپکے آباؤ اجداد نے بھی سیاست کی، پاکستان کے لئے سیاست کرتے ہیں، ملک کے لئے سیاست کرتے ہیں، آپ کو تو کسی نے لاپتہ نہیں کیا، یہ جو مسنگ پرسن کا مارچ آیا بتا سکتے ہیں کہ مسنگ پرسن کون ہیں،جو افواج پاکستان کے خلاف گندی زبان استعمال کرتا ہے ان زبانوں کو کاٹنا چاہئے،ادارے ہماری،ہمارے بچوں کی حفاظت کرتے ہیں،ملک کی حفاظت کرتے ہیں، آپکی حفاظت کرتے ہیں، آج اس چیپٹر کو کلوز کرنا چاہئے کہ ٹویٹر پر یا کہیں اور کوئی اداروں پر تنقید کرے.

سینیٹر اکرم نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچوں کا دھرنا اسلام آباد آیا ہے اسلام آباد میں پولیس کا رویہ غلط تھا ان کو گرفتار کیا گیا ۔مسنگ پرسن کا مسئلہ انسانی المیہ ہے اس سے پورا پاکستان متاثر ہے ان لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے یہ مسنگ نہیں ہیں یہ یونیورسٹیوں کے طالب علم ہیں ،بہرمند تنگی نے کہاکہ آپ کو کیوں نہیں اٹھایا جاتا ہے؟محمد اکرم نے کہاکہ کسی کا بھائی کسی کا والد غائب ہے سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتی ہے اس معاملے پر بات ہونی چاہیے ۔پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈر ڈائیلاگ کریں ۔یہ پورے بلوچستان کا مسئلہ ہے بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے بلوچستان میں وقتا فوقتا 5آپریشن ہوئے ہیں۔

ادارے بضد ہیں تو پھر انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، ہمیں کہا جاتا ہے اپنی خود حفاظت کریں، بتائیں ہم کیسے حفاظت کریں، عبدالغفور حیدری
سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کل مولانافضل الرحمن کے قافلے پر حملہ ہوا مگر مولانا فضل الرحمن قافلے میں نہیں تھے ہم ان حالات میں الیکشن لڑرہے ہیں. آئے روز اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں الیکشن کے لیے امن ضروری ہے بلوچستان کے شمالی علاقہ جات جنوری فروری میں سردی کی لپیٹ میں ہیں مولانافضل الرحمن پر تین خودکش حملے ہوئے اور درجنوں کارکن شہید ہوئے ہیں ہم اہنے نظریے اور عقیدے پر قائم ہیں ۔ کوئٹہ میں جلسے سے پہلے وزیر داخلہ آئے کہ حملے کا خطرہ ہے ۔ سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو ہاتھ کھڑے کرلیں کہ ملک دہشت گردوں حوالے ہے ۔مجھ پر بھی حملے کا خطرہ ہے مجھے جان کا خطرہ ہے بلٹ پروف گاڑی نہیں دے رہے ہیں میں خود کس طرح بلٹ پروف گاڑی لے سکتا ہوں مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اگر ادارے بضد ہیں تو پھر انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، ہمیں کہا جاتا ہے اپنی خود حفاظت کریں، بتائیں ہم کیسے حفاظت کریں، عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ بالاچ بلوچ اور دھرنے میں بیٹھے لوگوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے مگر ان کے مطالبات ٹھیک ہیں۔ ہمیں اطمینان دلایا جائے کہ جو اٹھا کر غائب کئے گئے ہیں وہ کب رہاہوں گے ان کو عدالت میں پیش کیا جائے ٹرائل کیا جائے ۔

کاغذات مسترد کرنا تائید کنندہ کو غائب کرنا الیکشن کو رکوانا ہے یہ پھر الیکشن نہیں سلیکشن ہوگا،سینیٹر مشتاق احمد
سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ڈیتھ سکواڈ کو ختم کیا جائے لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے بلوچستان سے آئے مظاہرین پر اسلام آباد میں تشدد کیا گیا واٹر کینن استعمال کیا گیا اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولس کو شرم آنی چاہیے ۔ چمن میں 3ماہ سے دھرنا ہے 50ہزار لوگوں کو بے روزگار کیا گیا منظور پشتین کو جانے نہیں دیا گیا گرفتار کیا گیا منظور پشتن کو غدار کہا گیا ،بہرمند تنگی نے کہاکہ منظور پشتین غدار ہے ،مشتاق احمد نے کہاکہ مولانافضل الرحمن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں سیکیورٹی کی آڑ میں کاغذات مسترد کرنا تائید کنندہ کو غائب کرنا الیکشن کو رکوانا ہے یہ پھر الیکشن نہیں سلیکشن ہوگا ۔

شفاف الیکشن کرانا نگران حکومت کا کام ہے اگر یہ نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں،سینیٹر ہمایوں مہمند
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ مبارک باد سے ملک ٹھیک نہیں ہوتا ہے ۔تحریک انصاف کے رہنماؤں، ان کے تائید کنندہ کو گرفتار کیا جارہاہے صاف شفاف الیکشن کرانا نگران حکومت کا کام ہے اگر یہ نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں ۔اس طریقہ سے ملک میں استحکام نہیں آتا ہے ۔نگران حکومت بہت زیادہ ظلم کررہی ہے ان کو ان کا حساب کتاب دینا ہوگا۔ اس طرح کی مداخلت بڑھتی جارہی ہے. ساری سیاسی جماعتوں کو مذمت سے آگے جاکر کچھ کرنا پڑے گا ۔

محمد طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد حقیقت ہیں یہ کو ئی قصہ اور کہانی نہیں ہیں اگر اس مسئلے کو حل نہ کیاتو یہ معاملہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ بنا رہے گا انصاف دو گے تو بلوچستان میں امن و شانتی آئے گی ورنہ بدامنی اور دھرنے چلتے رہیں گے۔

غلطیاں کرنی ہیں تو نئی کریں پرانی غلطیاں نہ کریں،الیکشن صاف و شفاف ہونا چاہئے،مشاہد حسین سید
سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں 25 ہزار معصوم شہریوں اور بچوں کو شہید کردیا گیا،اسرائیل اس وقت فلسطین پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچستان کے مظاہرین اس وقت اسلام آباد میں بیٹھے ہیں،اگر اٹھائے گئے افراد میں سے کوئی شخص قصور وارہے تو اسے سزا دیں ،2018 میں جس طرح الیکشن کے عمل کو سبوتاژ کیا گیا وہ اس بار نہیں ہوناچاہئے،غلطیاں کرنی ہیں تو نئی غلطیاں کریں پرانی غلطیاں نہ کریں،الیکشن صاف و شفاف ہونا چاہئے.

فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا،سروس ٹربیونلز ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا ،بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا،پاکستان انکوائری کمشنز ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل متعلقہ کمیٹی کے سپردکر دیا گیا،اسلام کیپیٹل ٹریٹری آبی کناروں کی حفاظت اقدامات بک 2023سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا،ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Comments are closed.