لاہور:پنجاب میں بڑے پیمانے پربیوروکریسی کے تبادلے،بڑے بڑے افسران دربدرکبھی ادھر تو کبھی اُدھر،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہورکے اثرات آج رات بارہ بجے کے بعد ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں ،
پنجاب حکومت کی طرف سے رات گئے بڑے بڑے افسران کوایک جگہ دے دوسری جگہ بھیج دیا گیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں پہلی تبدیلی یا تبادلہ کمشنر لاہورذوالفقارگھمن کا ہے جن کوکمشنرگوجرانوالہ تعینات کردیاگیا ہے
جبکہ اس سے پہلےسیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ تعینات پرفائز کیپٹن(ر)محمدعثمان کوکمشنرلاہورتعینات کردیا گیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری اسکولزسارہ اسلم کو سیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کی حیثیت سے تعینیات کردیا گیا ہے
جبکہ ان کی جگہ غلام فرید کو سیکرٹری اسکولز پنجاب تعینات کردیا گیا ہے
کمشنر سرگودھا فرح مسعود کا تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ فرح مسعود سیکرٹری کو اسپیشل ایجوکیشن تعینات کرکے بزدار سرکارنے اپنی قوت کا کھل کراظہار کیا ہے