لاڑکانہ میں سیاسی ٹھیٹر لگنے والا جس میںانوکھے واقعات ہونے والے ہیں ، ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان
باغی ٹی وی : معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش میں آج سیاسی تھیٹر لگایا جارہا ہے، اپوزیشن ایک دوسرے کے مفادات کاتحفظ کرنے کیلئے یکجا ہوئی.چوروں کے ٹبر کے منفی بیانات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے،گڑھی خدا بخش میں ہونے والے اجتماع نے وزیراعظم کے بیان پر مہر لگا دی ہے،آج کا اجتماع بھی عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے.عدالتوں میں رسواہونےکااعزاز آپ کےپاس ہے.
عمران خان کے چوروں کو این آر او نہ دینے کے ثمرات ثامنے آرہے ہیں.آج اس تھیٹر میں انوکھے واقعات سامنے آنے والے ہیں،عدالتوں میں رسواہونےکااعزاز آپ کےپاس ہے.عمران خان کے چوروں کو این آر او نہ دینے کے ثمرات ثامنے آرہے ہیں،آج اس تھیٹر میں انوکھے واقعات سامنے آنے والے ہیں،جعلی راجکماری نے وزیراعظم کو نشانے پر رکھا ہوا ہے،
واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ کا وفد نوڈیرو پہنچا ہے، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل بھی وفد میں موجود ہیں
جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعدادپہنچ گئی، بلاول بھٹو،مریم نواز سمیت دیگر اہم قائدین خطاب کریں گے۔ طبعیت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم شرکت پر ان کا بھی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔
سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے جس کے لئے گڑھی خدا بخش بھٹو میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پہلی بار پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ پی ڈی ایم کے رہنما مریم نواز ۔عبد الغفور حیدری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین گڑھی خدا بخش کے سٹیج سے عوام سے خطاب کریں گے۔