لاڑکانہ میں ایڈز، بلاول نے اجلاس بلا لیا، سیکرٹری صحت پر برہم

0
49

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاڑکانہ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں پر نوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول ہاوس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بلاول زرداری نے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی کارکردگی پر تشویش ظاہر کی، تین گھنٹے تک جاری اجلاس میں بلاول نے سیکرٹری صحت سے بھی بریفنگ لی. اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر صحت عذرا پیچوہو، مشیراطلاعات مرتضی وہاب، سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید اعوان، اسپیشل سیکریٹری صحت پبلک ہیلتھ ڈاکٹر حفیط اللہ عباسی و دیگر حکام نے شرکت کی .سیکرٹری صحت نے اجلاس میں بلاول زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 9082 افرادکے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے393 افرادایچ آئی وی پازیٹو نکلے جن میں312 بچے اور81افراد شامل ہیں۔ بلاول نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا.

واضح رہے کہ سندھ بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، سندھ بھر سے ساڑھے 10 ہزار ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا رجسٹرڈ مریضوں کے علاوہ سندھ میں ہزاروں کیسز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے.

Leave a reply