فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب قریب ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے رہنما امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سےامیرمقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، مریم نواز شنے مزید کہا کہ پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی؟ہمارےخلاف توکچھ نہیں نکلا،تمہارے خلاف توانبارلگے پڑے ہیں .
Arrest of son of Ameer Muqam by FIA at the behest of his political rivals is blatant political victimisation.
پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آ تی؟ فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔ ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 14, 2019
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے کرپشن کیس میں امیر مقام کے بیٹے کو گزشتہ روز گرفتار کیا ہے.