پی ایس 11 میں پیپلز پارٹی الیکشن کیوں ہاری، بلاول کو رپورٹ پیش کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کوپی ایس 11لاڑکانہ ضمنی انتخاب میں شکست کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ لاڑکانہ میں مقامی وصوبائی قیادت کےاختلافات ضمنی الیکشن میں شکست کی بنیادی وجہ قراردی گئی ہے،
بلاول زرداری کو دی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی سندھ کےصدرنثارکھوڑوبھی امیدوارنامزد نہ کیے جانے پرنالاں تھے،سہیل انورسیال اپنے بھائی طارق سیال کو امیدوار نامزد کرنے کے خواہشمند تھے،ضمنی انتخاب سے پہلے ضلعی تنظیم تحلیل کرکےکوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی تھی ،
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایڈوائزی نہ ملنے پرشیخ برادری نے کوآرڈینیشن کمیٹی میں شمولیت سے انکار کرکے ناراضی کاا ظہارکیا تھا ،میئر لاڑکانہ خیرمحمدشیخ اوردیگرشیخ برادری کے لیے الیکشن ٹکٹ چاہتے تھے،پارٹی اختلافات کےباعث پیپلزپارٹی ووٹرزدربدررہے،
لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا
پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 11 سے جی ڈی اے کےمعظم عباسی31557ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوارجمیل سومرو26021ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے .
لاڑکانہ جو پیپلز پارٹی کا آبائی علاقہ ہے اور اسے پی پی کا گڑھ سمجھا جا تا ہے وہاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست پر سوشل میڈیا پر پی پی کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے،
ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ کیلئے رٹ لگانے والے اپنے گھر لاڑکانہ میں بھی الیکٹ نہ ہو سکے.. پیپلزپارٹی کا صوبائی امیدوار ہار گیا
مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی
ایک صارف آصف علوی نے لکھا کہ قوم کو مبارک ہو آج سندھ لاڑکانہ میں بھٹو کی موت واقعہ ہو گئی ضمنی الیکشن میں جی ڈی اے کے معظم عباسی کی کامیابی پیپلزپارٹی کا جمیل سومرو کو شکست لاڑکانہ والوں تم کو زندہ بھٹو کی عبرتناک موت مبارک۔








