جنسی زیادتی کے بعد لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھرنے سے موت،ملزم گرفتار

mulzim

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، 15 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کے بعد پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھر دی گئی جس سے بچے کی موت ہو گئی

پولیس کے مطابق فیکٹری میں ملزم شہروز نے 15 سالہ حسن علی کے ساتھ زیادتی کی، پھر اس کے پیٹ میں پریشر پائپ سے ہوا بھر دی،حسن علی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسکی موت ہو گئی، واقعہ کاہنہ میں پیش آیا،کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ،پولیس حکام کے مطابق ظہور ڈائی فیکٹری میں ملزم شہروز نے حسن علی سے پہلے جنسی زیادتی کی ،زیادتی کے بعد ملزم نے حسن علی کے پیچھے پریشرپائپ سے ہوا بھردی،ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ہوا کے پریشر سے 15 سالہ حسن علی کا معدہ پھٹ گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کےملزم جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

Comments are closed.