جب لال لال لہرائے گا تب ہوش ٹھکانے آئے ، نعرے لگانے والی لڑکی کی جیکٹ کتنے کی ہے ؟

0
41

جب لال لال لہرائے گا تب ہوش ٹھکانے آئے ، نعرے لگانے والی لڑکی کی لیدر جیکٹ کتنے کی ہے ؟

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : معروف کالم نگار فرخ سہیل گوئندی نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ الحمرا ء حال میں جو طلبا اور طالبات کی نظم گاتےہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس پر بعض لوگوں نے کافی تنقید کی تھی کہ جو نوجونوں کو انقلاب انقلاب کا درس دے رہے ہیں. انہوں نے خود تو اتنے قیمتی اور مہنگے برینڈز کی جیکٹس اور لباس زیب تن کر رکھے ہیں. جن کی قمیت لاکھوں کروڑوں میں ہے.کیا واقعی ان کا لباس اتنا برینڈڈ اور قیمتی تھا حقیقت بتاتے ہوئے فرح سہیل نے کہا کہ ان طلبا نے میرے سامنے لنڈے سے یہ جیکٹس خریدی ہیں اور پھر ان کو پہنا ہے، اب ان پر تنقید کرنے والے خود دیکھ لیں کہ ان کے لباس کتنے عالی شان ہیں ، یہ سب غریب طلبا ہیں جو محنت کر کے آگے آئے ہیں.ان میں سے صرف ایک کے پاس 90 ماڈل کا موٹر بائک ہے . انہوں کے کہا کہ 29 نومبر کو طلبا نے ایک سٹوڈنٹ مارچ کا اہتمام کیا ہے جو ملک بھر کے شہروں میں ہونے جا رہا ہے.ان کے پیچھے پاکستان کے ان بچوں کےلیے جو سکول نہیں جاتا اور غریبوں کی آواز ہے. یہ سرخ رنگ مزدوروں اور محنت کشوں کاہے ، سب رنگ اللہ کے ہیں، قدرت نے پیدا کیے ہیں ، ناجانے کیوں لوگوں کو سرخ رنگ میں کفر اور غداری نظر آنے لگ گئ ہے. انہوں نےکہاکہ آپ دیکھنا کہ 29 نومبر کو یہ بہت بڑا مارچ ناصر باغ سے گزرے گا. اور لوگ دیکھیں گے ، جب جب لال لال لہرائے گا، تب ہوش ٹھکانے آئے گا.

https://www.facebook.com/107717620640775/posts/140604497352087/

Leave a reply