لڑکی کے الزامات، بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں اپنے خلاف کیس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ذاتی مسئلہ عدالت میں چل رہا ہے، اس معاملے کو میرا وکیل دیکھ رہا ہے، مزید اس معاملے پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے آج کیمپ شروع ہورہا ہے،طویل عرصہ بعد ون ڈے کھیل رہے ہیں ،ورلڈکپ کوالیفائی کرنے کیلئے یہ سیریز بہت اہم ہے،ٹیم سلیکشن کے حوالے سے کافی غلط خبریں گردش کررہی ہیں جنوبی افریقہ کا دورہ بہت اہم ہے، کوشش ہو گی کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ کے اہم پوائنٹس حاصل کریں، وائٹ بال فارمیٹ میں جنوبی افریقہ سے سیریز آسان نہیں ہو گی۔ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہے اس میں نوجوان لڑکوں کو موقع دیا ہے، بطور کپتان میرا ہدف ہے کہ قومی ٹیم کو ٹاپ تھری پوزیشن میں لاوں، سیلیکشن پر ڈیبیٹ ہونا اچھی بات ہے، باتیں بند کمروں میں ہو تو زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب پر بحث ہوتی رہتی ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ میری مرضی کے لڑکے نہیں رکھے، شرجیل خان کے ساتھ کھیلوں ہوں، اس کی فارم جیسی ہے وہ ہمیں مدد کریگی، شرجیل کو صرف شارٹ فارمیٹ کے لیے مانگا تھا جس میں وہ چل سکتا ہے۔بیٹسمین ساؤتھ افریقہ میں اچھا کھیلنے کیلئے تیار ہیں ،یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا،

بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا

بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے 32 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پروٹیز ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور چار ٹی -20میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کے لیے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹی -20 ٹیم میں شرجیل خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ارشد اقبال اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 میں ڈیبیو کرنے والے محمد وسیم جونیئر کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ٹی -20ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں اور شاداب خان (نائب کپتان) ہوں گے جبکہ ، دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی ، آصف علی ، محمد حفیظ، محمد رضوان اور سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) دانش عزیز، فہیم اشرف ، محمد نواز ،محمد وسیم جونیئر ، ارشد اقبال ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہے۔

ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابراعظم کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان ، حیدر علی ، امام الحق ، سعود شکیل، دانش عزیز، فہیم اشرف ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، محمد رضوان ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر شامل ہیں۔ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان محمد رضوان ہوں گے۔

قومی کپتان بابر اعظم کے لیے نئی پریشانی آگئی

Shares: