محبوب کوملنے کی تڑپ، لڑکی نے پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی

شادی پر راضی ہو گئے جس پر دونوں کو پولیس نے چھوڑ دیا
aashiq

پیار اندھا ہوتا ہے ، محبوب کو اندھیرے میں ملنے کے لئے لڑکی نے گاؤں کی بجلی کاٹ دیتی تھی

واقعہ بھارت کا ہے، لڑکی نے اپنے محبوب کو ملنے کے لئے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، دونوں اندھیرے میں ملتے تھے، تا کہ کسی کو پتہ نہ چلے، کئی دنوں سے دونوں کی ملاقات نہ ہوئی ،لڑکی نے محبوب کو ملنے کا پروگرام بنایا اور گاؤں کی بجلی کاٹ دی، یہ سلسلہ چل پڑا اور کئی دن تک ایسا چلتا رہا، سخت گرمی کے موسم میں گاؤں والے پریشان ہوتے رہے کہ بجلی کیوں چلی جاتی ہے، تا ہم ایک دن لڑکی اور اسکے محبوب کو اہلیان علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا،

لڑکی اور اسکے محبوب پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، کئی لوگ ان دونوں کو بچانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، لڑکی بھی اپنے محبوب کو بچانے کی کوشش کرتی ہے، دونوں کے مابین کئی دنوں سے ایسے ہی بجلی بند کر کے گاؤں میں ملاقاتیں ہو رہی تھیں، لڑکی ،گاؤں کی طرف جانیوالی بجلی کی سپلائی ٹرانسفارمر سے کاٹ دیتی اور پھر اسکا محبوب واپسی پر اسکو جوڑ دیتا، یہ سلسلہ کئی دن تک چلتا رہا،

واقعہ تھانے پہنچا تو تھانے میں دونوں‌نے اقرار کر لیا کہ وہ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، دونوں کے والدین کو بلایا گیا وہ بھی شادی پر راضی ہو گئے جس پر دونوں کو پولیس نے چھوڑ دیا،

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

میرا شوہر نامرد، پیار نہیں کرتا، مقدمہ درج کیا جائے

Comments are closed.