گھر میں گھس کر لڑکی سمیت تین افراد کے گلے کاٹ دیئے گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
میانوالی کے علاقے چشمہ کالونی کے قریب نا معلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر تین افراد کے گلے کاٹ دیئے، مرنیوالے تینوں افراد مسیحی تھے، مقتولین کی شناخت منظور مسیح، صادق مسیح اور ان کی بیٹی عنیقہ صادق کے نام سے ہوئی، واقعپ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،
پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کیا گیا ہے، لاشیں دو تین روز سے گھر میں ہی تھیں، گھر سے بدبو آنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے آ کر دروازے توڑے تو اندر سے تین لاشیں ملیں، ملزما ن نے جاتے ہوئے ایئر کولر بھی چلا دیا تھا، پولیس حکام کے مطابق قتل کس نے کئے تحقیقات کر رہے ہین، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی گئی ہیں
دوسری جانب ایک اور واقعہ میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر برادر نسبتی نے بہنوئی کو گولیاں مار دیں جس سے اسکی موت ہو گئی،تھانہ فیکٹری ایریا میں ایک شخص کو اس کے اس کے برادر نسبتی نے مبینہ طور پر اپنی بہن کے ساتھ پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول شاہد خان نے چند سال قبل ملزم کی ہمشیرہ سے پسند کی دوسری شادی کی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اوردکان میں گھس کر شاہد خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا