شمالی وزیرستان میں شر پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کردیئے

0
64

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہےپولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

کینیڈا میں آگ؛ برٹش کولمبیا کے جنگلات تک پھیل گئی

دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کے دو اسکول تباہ کر دیئے ڈی پی او سلیم ریاض کے مطابق میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے دو گرلز اسکولوں کو بارود سے تباہ کرنے کی اطلاعات ہے رات گئےدھماکوں میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونےکی اطلاعات نہیں ہیں۔

ادھر کشمور کے مختلف علاقوں سے ایک بچے سمیت 4 افراد کو اغواء کر لیا گیا، علاقے سے ایک ماہ میں مغویوں کی تعداد 32 ہوگئی شہر میں اغوا ءکی وارداتوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ رینجرزاور پو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اوراسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے مورخہ 16 مئی 2023 کو ناظم آباد کے علاقے میں باربر شاپ پر ڈ کیتی کی تھی جس میں شاپ کے باہر بیٹھے ہوئے افراد سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل،بارشوں کی پیشگوئی

واقعہ کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سوشل میڈ یا پر وائرل ہو ئی تھی جس پر رینجرز اور پو لیس نے تکنیکی ذرائع کا استعمال کر تے ہوئے ملزمان کو اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں ہدایت الر حمٰن عر ف کو ٹے، سلیمان عرف پی کے اور شاداب خان شامل ہیں جن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، نا ظم آباد، سائیٹ اور گردونواح میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 70 سے زائد وارداتوں میں 130 موبائل فون اور مبلغ 5 لا کھ روپے نقدی لو ٹنے میں ملو ث ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کے مختصر دورے پر روانہ ہوں گے

Leave a reply