اداکار آغا علی کی اہلیہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں لڑکیوں کے والدین کو دیا ہے ایک بہت ہی قیمتی مشورہ انہوں نے کہا کہ یہ مت سوچیں کہ لڑکی عمر زیادہ ہو گئی تو شادی نہیںہو گی بلکہ یہ سوچیں کہ ان کو بااخیتار بنانے کےلئے کیا کیا کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عجیب ہی رواج ہے کہ اٹھاراں انیس سال کی لڑکی شادی ہوجائے تو ہوجائے اس سے اوپر ہوجائے تو کہا جاتا ہےکہ لڑکی کی عمر بہت زیادہ ہو گئی ہے اس لئے اسکی شادی نہیںہو سکتی . والدین کو بچیوں کی شادی کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں. حنا نے کہا کہ لڑکی کو بااختیار
بنائیں اپنے پائوں پر کھڑا کریں اور نکل آئیں اس سوچ کہ سے اٹھاراں انیس سال کی لڑکی کی فورا شادی کر دینی ہے. لڑکی کو شادی کے لئے بالکل بھی دبائو میں نہ لائیں. یوں حنا الطاف نے والدین کو متحرک کیا کہ وہ کم عمر لڑکی پر شادی کا دبائو ڈالنے کی بجائے اس کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں . یاد رہے کہ حنا الطاف نے بھی آغا علی کے ساتھ کم عمر میں ہی محبت کی شادی کی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں. آغا علی کا کہنا کہ حنا جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے بھی اچھی بیوی ہیں.