لسبیلہ، بس کھائی میں گرنے سے لگی آگ،40 افراد کی موت

0
64
lasbela bus

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، کوچ گرنے کے بعد آگ لگ گئی، آگ لگنے سے کم از کم 40 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی ، پولیس سمیت دیگر ادارے موقع پر موجود ہیں، کوچ جل کر راکھ ہو گئی، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 40 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں، کوچ میں 48 افراد سوار تھے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے

حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے حادثے میں اب تک 39افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں حادثے کے 4زخمیوں کو اسپتال متنقل کردیاگیا ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم کا کہنا ہے کہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں،کراچی میں ڈی این اے سیمپل ہوں گے.

لسبیلہ بس حادثے پر وزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کی رپورٹ طلب
وزیراعظم شہبازشریف نے لسبیلہ بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے لواحقین سے اظہارتعزیت،جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کی دعا کی وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ،وزیراعظم شپباز شریف نے زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی،

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے بیلہ کوچ حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے،وزیرعلیٰ بلوچستان نے جاں بحق مسافروں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اورلواحقین کو صبرعطافرمائے،آمین

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مسافر کوچ کے حادثہ کی رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمشنر قلات حادثہ کی وجوہات کا جائیزہ لیکر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تشویشناک ہے حادثات کی روک تھام کے لیۓ موثر لائحہ عمل مرتب کرنا ناگزیر ہے۔محکمہ ٹرانسپور ٹ کمشنر قلات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ہائی وے پولیس حادثات کی روک تھام کے لیۓ اقدامات یقینی بنائیں ۔قومی شاہراہوں پر مسافر کوچوں کی اوورسپیڈنک اور ٹریفک قوانین کی پامالی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز اور غیر زمہ دار ڈرائیوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کے موثر نفاز کو یقینی بنا کر حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سزا اور جرمانے کیے جائیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کوچ حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے- ٹریفک کنٹرول کو بہتر کرنا ہوگا- اللہ مرحومین کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، آمین

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی آج بیلہ کراس کے قریب پیش آنے والے دلخراش واقعے کے بعد سول اسپتال کراچی پہنچیں گے کوآرڈینیٹر وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی وزیر اعلی کی ہدایت پر زخمیوں کے بہترین علاج و معالجے کے انتظامات کا جائزہ لینے سمیت بیلہ روڈ حادثے میں جان بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک اور لاشوں کو آبائی علاقوں میں منتقل کرنے کے عمل میں صوبائی حکومت کی نمائندگی کریں گے وزیر اعلی اس واقعے کے بعد انتہائی افسردہ ھیں ، واقعے میں جاں بحق ھونے والے تمام افراد کے لواحقین کے غم میں صوبائی حکومت برابر کی شریک ھے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت کے مرتکب ھونے والے افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائیں گی

فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

 فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

 فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

Leave a reply