رات گئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

0
39

اسلام آباد:رات گئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے جمشید اقبال کو پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد اس حلقے پر ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا۔

انتخابی میدان میں اترنے کے بعد جمشیداقبال چیمہ نے بطور معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ‏عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جمشیداقبال چیمہ نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ مسلم لیگ ن اور ‏‏پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اپنے امیدوار فائنل نہیں کر سکی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمشید اقبال چیمہ پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے میدان میں ‏‏اتارا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے ‏‏لیے سیاسی جماعتوں نے سرجوڑ لیے ہیں۔

خیال رہے کہ 2018ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد پرویز ملک نے 89 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار اعجاز چودھری نے 77 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

Leave a reply