عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

0
57
Lateef Afridi

عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس نے ملزم عدنان آفریدی کو سخت سکیورٹی میں پشاور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ بدر منیر سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا ہے اور اس نے قتل کی وجہ ذاتی دشمن بتائی ہے، مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں قتل کی وجہ بتادی تھی جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ لطیف آفریدی قتل کیس میں ملزم نے ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا، ملزم نے پولیس حکام کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے لطیف آفریدی کے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی۔ ملزم نے اعترف کرتے ہوئے کہا کہ 30 بور پستول سے لطیف آفریدی کو قتل کیا، کئی دنوں سے لطیف آفریدی کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ دوسری جانب لطیف آفریدی ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ تھانا شرقی میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر مقتول کے شاگرد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جبکہ ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی کیسز کی پیروی کے لیے پشاور ہائیکورٹ بار روم میں موجود تھے کہ ملزم عدنان سمیع نے ان پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔  لطیف آفریدی کو سینے میں چھ گولیاں لگیں تھیں

Leave a reply