چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائر فورم کے صدر لطیف کھوسہ کو ان کے اس عہدے سےہٹا دیا ہے جبکہ سید نئیر بخاری کو پیپلز لائر فورم کی صدارت سونپ دی ہے۔ خیال رہے نئیر بخاری کے پاس سیکرٹری جنرل کے علاوہ پیپلزلائرفورم کے صدر کا اضافی چارج آگیا ہے جبکہ اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کرلیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی میں لطیف کھوسہ ائین اور قانون پر عمل کرنے کی بات کررہے تھے جن کو بلاول نے عہدے سے ہٹا دیا۔ اج پی ڈی ایم کے سیاسی ایونٹ میں 1973 کے ائین پر بلاول لیکچر بھی دے رہے تھے. ابھی سمجھ آیا کہ رضا ربانی آئین کی بات کیوں نہیں کر رہے pic.twitter.com/B67mMjZINX
— Islamuddin Sajid 💔 (@islamudinsajid) April 10, 2023
سردار لطیف احمد خان کھوسہ 25 جولائی 1946ء کو جنوبی پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے اور طالب علمی کے دوران ہی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور پنجاب یونیورسٹی لا کالج کے صدر بنے۔ انہوں نے وکالت کے ساتھ ساتھ وکلا سیاست میں بھی بھرپور حصہ لیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
یاد رہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات میں ان کی پیروی کی اور دو ہزار دو کے عام انتخابات کے بعد وہ پیپلز پارٹی کیطرف سے سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کی مقتول سربراہ بینظیر بھٹو سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں اپنی جلاوطنی کے بعد جب لاہور میں آئیں تو انہوں نے سردار لطیف کھوسہ کے گھر میں قیام کیا جبکہ اس جگہ انہیں نظر بند کر دیا گیا تھا۔ یہ بینظیر بھٹو کا لاہور کا آخری دورہ تھا اور یہ نظر بندی بھی ان کی زندگی کی آخری نظربندی تھی۔








