کراچی :سمندر میں لانچ کے اندر دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے کورنگی چشمہ گوٹھ میں لانچ سےتین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد لانچ کے چیمبر میں سو رہے تھے، لانچ میں سوار ایک اور شخص کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ماہی گیرلانچ کی ٹینکی میں موجود زہریلی گیس سےجاں بحق ہوئے-
اقوام متحدہ کا پاکستان میں 5 ہزار گلیشیئرز کی میپنگ کروانے کا فیصلہ
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت قادر، ظہیر اور دیدار کے ناموں سے ہوئی، اب تک کی تفتیش کے مطابق تینوں افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
پولیس کے مطابق 20ماہی گیرایک ہی لانچ میں سمندرمیں گئےتھے۔واقعہ کی مزیدتفتیش جاری ہے۔
روجھان – کچی آبادی روجھان سٹی سے رودکوہی پانی کا اخراج راستوں کی بحالی اور متاثرین کی واپسی…
قبل ازیں جلالپور بھٹیاں موٹروے ایم ٹو کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب ٹرالے کی مسافر وین کو ٹکر 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے زخمیوں میں بھی ایک کی حالت تشویشناک موٹروے ایم ٹو پر مسافر وین کا ڈرائیور اپنی گاڑی کا ٹائر بدل رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالے نے ٹکر مار ی تھی-
جس کے نتیجہ میں مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں جو سرگودھا فوتکی پر گئے تھے اور واپسی شیخوپورہ جارہے تھے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے حادثہ ٹرالے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا تھا جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک اسے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا تھا-








