وزیراعظم کےحکم پرسرکاری ملازمتوں کےلئےآن لائن پورٹل کا آغاز،نہ قطارنہ انتظار،نہ ڈاک خرچ نہ فوٹوکاپیاں‌

0
51

اسلام آباد:وزیراعظم کےحکم پرسرکاری ملازمتوں کےلئےآن لائن پورٹل کا آغاز،نہ قطارنہ انتظار،نہ ڈاک خرچ نہ فوٹوکاپیاں‌،اطلاعات کے مطابق حکومت نے ملازمتوں کے لئے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے جہاں صرف ایک کلک کے ساتھ درخواستیں جمع کی جاسکتی ہیں، اس پورٹل کو وزارت انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے نیشنل انفارمیشن ٹکنالوجی بورڈ نے تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، تمام درخواست دہندہ کو حکومت کے ویب سائٹ لنک پر جانا ہے، دستیاب فارم کو پُر کرنا ہے اور آن لائن فارم جمع کروانا ہے لمبی لمبی قطار میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا یا درجنوں دستاویزات کی طباعت کی پریشانی میں پڑنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق اس پورٹل میں ملازمت کی درخواستیں اور تمام سرکاری محکموں کے بارے میں معلومات موجود ہیں ، جبکہ ۣلوگوں نے حکومت کے اس اقدام کو “انقلابی” کہا ہے اور اس اقدام کی تعریف کی ہے۔

ایک درخواست گزار نے بتایا ، “اس سے قبل ہمیں درخواستوں کو جمع کروانے کے لئے گھنٹوں لائنوں اور رشوت لینے والے افسران کو لائنوں میں کھڑے رہنا پڑا”، مگر اب پورٹل کی مدد سے ، ہم گھر بیٹھے ہوئے آسانی سے درخواست دے سکیں گے۔

Leave a reply