پاک بحریہ کے لیے تیار کردہ ٹائپ 054A/P فریگیٹ کی چین میں لانچنگ کی تقریب

افتتاحی تقریب میں پاک بحریہ اور چائنا شپ یارڈ کمپنی کے ہمراہ چیف نیول سپروائزر

اسلام آباد ( 30 جنوری 2021): پاک بحریہ کے لیے بننے والے دوسرے ٹائپ 054 کلاس فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب ہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ شنگھائی،چین میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کموڈور اظفر ہمایوں (چین میں چیف نیول اورسیر) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت پاکستان کے بحری دفاع اور حربی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی۔ عالمی وباء کے باوجود ہوڈونگ ژونگوا شپ یارٖڈ اور M/s CSTC کی جانب سے اس پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے پر مہمان خصوصی نے اُن کی محنت اورجذبے کو سراہا۔

افتتاحی تقریب میں پاک بحریہ اور چائنا شپ یارڈ کے ہمراہ  نگرانچیف نیول

ٹائپ 054 فریگیٹ پاک بحریہ کے بیڑے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جہاز ہوں گے جن میں جدید ترین سطح آب، زیر آب اور فضائی ہتھیاروں کے سسٹم نصب ہوں گے۔ یہ جہاز الیکڑانک وارفیئر، فضائی و سمندری سرویلنس اور ایکوسٹک سنسرز سے لیس ہیں جو کہ کمبیٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں۔ پاک بحریہ نے چار ٹائپ 054 A/Pفریگیٹ کا معاہدہ 2017 میں کیا تھا۔ تمام جہاز اپنے طے شدہ منصوبے کے مطابق فراہم کیے جارہے ہیں۔
لانچنگ تقریب کا دن پاک چین دوستانہ تعلقات کے 70سال پورے ہونے کا دن بھی ہے جس کی بنیاد دوستی اور باہمی اعتماد ہے۔ تقریب میں چین کے اعلیٰ عہدیداران، چائنہ شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی اورہوڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

Comments are closed.