خضدار:لیویزفورس نے کارروائی کرکے بڑی مقدارمیں چرس پکڑلی ،منشیات فروش بھی گرفتار
خضدار:خضدار:لیویزفورس نے کارروائی کرکے بڑی مقدارمیں چرس پکڑلی ،منشیات فروش بھی گرفتار،اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے علاقہ خضدار میں لیویز فورس خضدار کی بڑی کاروائی منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈوان بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کا چرس برآمد دوملزمان گرفتارکرلیئے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس باغبانہ کے تحصلدار حبیب گچکی زاوہ انچارج شکیل احمد و ٹیم نے کار کو روک کر اس کے خفیہ خانوں سے ایک من چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردیملزمان کوئٹہ سے کراچی چرس اسملنگ کے کوشش میں تھے بروقت کاروائی پر منشیات پکڑا گیا
ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گا معاشرے کو صاف کرنے کے لئے منشیات مافیا کے خلاف لیویز فورس کی کاروائیاں جاری ہے
دوران تفتیش اہم سرغنہ و جہاں سے مال سپلائی ہورہے ہیں کہ حوالے سے اہم معلومات ملے ہیں انشاءاللہ ان کے خلاف بھی جلد کاروائی ہوگئیمنشیات مافیا جتنا بھی بااثرہو قانون کے گرفت سے بچ کر نہیں نکل سکتا