جن گھروں سے ڈّینگی لاروا نکلے ان کیلئے سزائیں مقرر کی جائیں.قائمہ کمیٹی

0
39
health rao

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگیولیشن اینڈکوآرڈینیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر محمدہمایوں مہمندکی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد کی کنونیئرشپ میں تشکیل دی گئی نیشنل ہیلتھ سروسز کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش، 28 فروری 2023 کو منعقدہ کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد،وزارت صحت کے نئے تجویز کردہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبہ جات پر بریفنگ، سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے3 اپریل2023 کو اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے تدارک کے حوالے سے وزارت صحت، سی ڈی اے اور وفاقی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے علاوہ، ادوایات کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے کنڑول کے حوالے وزارت صحت کی جانب سے اٹھائے گئے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرروبینہ خالد کی کنونیئرشپ میں تشکیل دی گئی نیشنل ہیلتھ سروسز کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ انتہائی اہمیت کے معاملات ہیں جن کا مزید جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی کو مزید وقت دیا جائے تاکہ ان کا تفصیل سے جائزہ لیا جا سکے اور کچھ اداروں نے بھی صحیح تعاون نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نرسز کی تربیت کی اشد ضرورت ہے انہیں مریضوں کے ساتھ کام لینے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہمایوں مہمندنے کہاکہ ذیلی کمیٹی کا ٹائم 13 مارچ کو ختم ہوگیا تھا۔ہم نے دوبارہ ذیلی کمیٹی قائمہ کی یہ انتہائی اہم معاملہ ہے دوبارہ ذیلی کمیٹی تشکیل دے کر معاملے کا جائزہ لیاجائے گا۔ سیکرٹری وزارت صحت نے کہانرسنگ کونسل کا قانون ختم ہوگیا تھا۔ اگلے چند دنوں میں نئی نرسنگ کونسل بن جائے گی جس میں وزیراعظم کو نرسنگ کونسل کے ممبران کو ہٹانے کا اختیار بھی ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ان امور کے حوالے سے بھی بے شمار شکایات بھی تھیں۔ ذیلی کمیٹی ان امور کو بھی دیکھے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ نیا قانون قومی اسمبلی اور سینیٹ میں زیر بحث نہیں لایا گیابلکہ مشترکہ اجلاس سے پاس کرایا گیا ہے اسے دو نوں ایوانوں میں پیش کرنا چاہے تھا۔ سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے کہاکہ میں ا س عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 28 فروری 2023 کو منعقدہ کمیٹی اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ایم آر آئی میشن کی خریداری کے حوالے سے کمیٹی کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی نے حکومت سے سرکاری ہسپتالوں میں عام عوام کی صحت کے حوالے سے تمام مشینریوں کی خریداری پر ڈیوٹی سے استثنیٰ کی سفارش کردی۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال اپنے ہسپتال کا فضلہ وہیں جلاتا ہے جس سے آس پاس کی آبادی کے مکین مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور عرصہ داراز سے وہ اس حوالے سے شکایت بھی کر رہے ہیں۔ جس پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے کہا کہ انہوں نے سی ڈی اے کو ایک پلاٹ کیلئے خط بھی لکھا ہے تاکہ انسیلیٹر کو شفٹ کیا جا سکے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اٹک آئل کے قریب سروس موجود ہے وہ فضلہ مادہ اٹھا کر لے جاتے ہیں اور مناسب چارج کر تے ہیں۔مقامی آبادی کی صحت کو یقینی بنایاجائے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلا س میں پمز ہسپتال کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری وزارت صحت نے کہاکہ پمز ہسپتال کا ابھی کوئی ای ڈی نہیں ہے نہ ہی ایکٹنگ ای ڈی ہے۔ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر معاملات دیکھ رہے ہیں۔ ای ڈی کے لئے سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ انہیں عائشہ احسانی کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیوں بتایا گیا تھا۔ کمیٹی کوگمراہ کیا گیا ہے۔ آئندہ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کو معلوما ت کی فراہمی میں احتیاط برتی جائے۔قائمہ کمیٹی نے گوبل فنڈز کے حوالے سے علیحدہ ون ایجنڈا میٹنگ منعقدکر کے بلانے کا فیصلہ کیا۔ سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کو گزشتہ پانچ سالوں کی اس حوالے تفصیلات فراہم کی جائی۔ سرائے خربوزہ اور جھنگی سیداں کے منصوبوں کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بتایا گیاکہ 2020 میں پی سی منظور ہوا تھا۔ دو منصوبوں کی جگہ نہیں ملی تھی،2022 میں وہ فراہم کی گئی تو ریوائز پی سی ون بنایا گیا۔ زمین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے البتہ لاگت بہت بڑھ گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے پی ایس ڈی پی کے 14 منصوبوں کے حوالے سے کہاکہ قائمہ کمیٹی نے ان کا جائزلے لیا ہے احتیاط کی جائے کہ ڈبلنگ نہ ہو اور منصوبوں شفافیت سے مکمل کیاجائے اور کمیٹی کو رپورٹ فراہم کی جائے۔ قائمہ کمیٹی ان منصوبوں کو منظو ر کر تی ہے۔

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے3 اپریل2023 کو اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے تدارک کے حوالے سے وزارت صحت، سی ڈی اے اور وفاقی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ سی ڈی اے حکام نے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل اختیا رکر تے ہوئے ڈینگی کے پھیلاؤ کا تدار ک کیا جا سکے۔ ڈینگی ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس مسئلے کے کنڑول کیلئے دو لائن آف کمانڈز ہیں۔ وسائل ہونے کے باوجود بھی موثر کام دیکھنے میں نہیں آرہا۔ سیکرٹری وزارت صحت نے کہا کہ ایم سی آئی اور ڈی ایچ او ڈینگی کنڑول پر کام کر رہے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ ہمارے کام کرنے والے افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔گرین ایریا میں پارکس سی ڈی اے کے پاس ہیں۔افرادی قوت بہت کم ہے۔راولپنڈی میں ڈینگی کنڑول کیلئے چار ہزار جبکہ ایم سی آئی کے پاس ساڑھے تین سو اور ڈی ایچ او کے 50 لوگ اس کام پر مامور ہیں۔ ڈینگی گزشتہ برس مئی میں شروع ہوا تھا اور اب بارشوں کی وجہ سے پہلے پھیل رہا ہے۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے ڈی ایچ او کو 260 افراد دو ماہ کیلئے دینے ہیں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روک سکیں۔ اراکین و چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لوگوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور آگاہی مہم شروع کرنی چاہیے۔ ٹی وی اور سوشل میڈیا پر پیغامات نشر ہونے چاہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں اپنے ورکرز کو ڈینگی بچاؤپروگرام کا حصہ بننے کی درخواست کریں۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ جن گھروں سے لاروا نکلے ان کیلئے سزائیں مقرر کی جائیں افرادی قوت کم ازکم ایک ہزار فراہم کیے جائیں اور دو ماہ کی بجائے پانچ ماہ کیلئے دی جائے تو بہتری آ سکتی ہے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو صحت کی سہولیا ت دینے کیلئے تمام سہولیات مسیر ہونی چاہیے۔ یہ خطرناک بیمار ہے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند نے کہا کہ متعلقہ ادارے تجاویز تیار کر کے کمیٹی کو فراہم کریں۔ قائمہ کمیٹی ڈینگی پھیلاؤ تدارک کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا تیار ہے۔ ای ڈی پولی کلینک نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پولی کلینک ہسپتال میں پراسٹیا مول ٹیبلیٹ کی کمی ہو گئی تھی۔54 ہزار سیرپ کراچی سے ایک وینڈر سے منگوانے کی بات کی ہے ہمیں سیرپ مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ادوایات کے ٹینڈر کیے تھے مگر کمپنیوں نے ٹینڈز میں حصہ نہیں لیا جس کی وجہ سے مشکلات آئیں۔ سیکرٹری صحت نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مزدور کی اجرت میں اضافے سے بھی اس پر اثرپڑا ہے اور را مٹیرئل بھی مہنگا ہو اہے۔

Leave a reply