بالی وڈ اداکار سلمان خان ہیں مسلسل بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ہیں نشانے پر ، گینگسٹر نے حال ہی میں جیل سے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ میں غنڈہ نہیں ہوں لیکن سلمان خان کو مار کر غنڈہ ضرور بن جائوں گا. بشنوئی نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان کو مارنا میری زندگی کا واحد مقصد ہے جیسے ہی مجھے موقع ملا میں اسکو قتل کر دوں گا. میں کئی سال سے سلمان خان کو قتل کرنے کی کوشش میں ہوں لیکن ایسا ممکن ہو نہیں پا رہا ، سلمان خان مغرور ہے سدھو موسے والا کا بھی یہی حال تھا میں نے اسکو جیسے قتل کیا ہے ایسے سلمان خان
کو بھی قتل کروں گا. اس کے پاس موقع ہے کہ یہ جائے اور ہمارے مندر میں جا کر معافی مانگ لے ورنہ اسکا قتل لازم ہے اور مجھ پر فرض ہے. یاد رہے کہ سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیا تھا ، لارنش بشنوئی کا کہنا ہے کہ کالے ہرن کا شکار کرکے سلمان خان نے ہمارے جذبات مجروح کئے تھے. اب بشنوئی مسلسل سلمان خان کو پیغامات دے رہا ہے کہ معافی مانگے لے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہے ، بشنوئی کی حالیہ دھمکیوں کے بعد تاحال سلمان خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا.








