لاہور: پنجاب اینٹی کرپشن نے لیہ اراضی میں کرپشن کے معاملے پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل طلب کرلیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کو بھی کل طلب کیا گیا ہے چئیرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
اینٹی کرپشن نےکل5 جولائی کو چیرمین پی ٹی آئی کولیہ اراضی سکینڈل میں چوتھی بارطلب کیا ہے۔چیرمین پی ٹی آئی کے معزز عدالت میں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کےوعدہ کے بعد یہ پہلی طلبی ہے۔اگر اس بار بھی وہ پیش نہ ہوئے توانکے خلاف قانون کے مطابق یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ pic.twitter.com/TDjdBZcvFu
— Anti-Corruption Establishment Punjab (@ace_punjab) July 4, 2023
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس چئیرمین پی ٹی آئی رہائش گاہ زمان پارک پر چسپاں کردیا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کے اراضی کیس میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میرٹ پر لیہ اراضی کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان کا آئی ایم ایف کوخط 9 یقین دہانیاں کرا دیں
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں آج طلب کر رکھا ہے،چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کڑے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا بشریٰ بی بی کو نیب نےکم و بیش 11 کلیدی سوالات اوردستاویزات لانےکا کہہ رکھا ہےجن میں القادر یونیورسٹی زمین کی خریداری کی تفصیلات اور پراپرٹی ٹائیکون سے تحفوں کی تفصیلات کے بارے میں سوالات بھی شامل ہیں۔
وکیل قتل کیس،عمران خان کی حکم امتناع ،عبوری ضمانت کی استدعا مسترد
علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی، لطیف کھوسہ کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع دینے کی استدعا بھی مسترد کردی گئی سپریم کورٹ نےسرکاری وکیل سےمقدمے کی تفصیلات طلب کرلیں عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے-