ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) یوتھ کونسل کی باقاعدہ پہلی میٹنگ، چوک اعظم ضلع لیہ کے نجی سکول میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین احمد جام ضلعی صدر کونسل ڈاکٹر عامر سہیل نے کی۔میٹنگ میں تھل کے بیسک رائٹس صحت، تعلیم صاف پانی کے ساتھ ساتھ تھل کی پڑھی لکھی یوتھ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ تھل یوتھ کونسل کے ایجنڈے میں متوسط طبقے کی فلاح و بہبود اور تھل کی بنیادی ضروریات تعلیم، صحت انصاف اور زراعت جیسے شعبہ جات کو فروغ دینا شامل ہے۔چیئرمین احمد جام کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانان تھل اس کونسل کو کامیاب بنانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ جام احمد کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ بہت جلد ہم تحصیل کی سطح پر باڈی تشکیل دے کر پھر یونین کونسلز کی سطح پر اپنی باڈی تشکیل دیں گے۔میٹنگ میں تمام عہدیداران نے متوسط طبقے کو منظم کرنے کے لیے تھل یوتھ کونسل کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔اس موقع پر چیئرمین احمد جام، صدر ڈاکٹر عامر سہیل کا کہنا تھا۔ تھل یوتھ کونسل جلد ہی لیہ کے ساتھ ساتھ ڈی جی خان، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سمیت بھکر اور جھنگ میں باقاعدہ ممبر سازی کا آغاز کرے گی ۔ اس موقع پر ضلعی سنئیر نائب صدر محسن معراج، جنرل سیکرٹری مہر امجد رانجھا، تحصیل صدر لیہ سید علیم خان، تحصیل صدر چوبارہ جام محمد اکبر جمال رضا، ایڈوکیٹ ظفر نیازی، سپوک پرسن لیہ مہر ندیم سیال،ایڈوکیٹ سلیم اکرم، اسمعیل خان، سکندر ابراہیم خان،ملک اعظم گدارہ سمیت ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved