لیہ: صحت کی سہولیات میں بہتری، کلینک آن وہیلز پروگرام کامیابی سے جاری

لیہ(باغی ٹی وی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع لیہ میں عوام کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت مختلف علاقوں میں طبی کیمپ لگائے جا رہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بھی گھر کے قریب طبی سہولیات دستیاب ہو سکیں۔

ڈاکٹر مزمل کریم نے ایک طبی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ان کیمپوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جا رہا ہے اور یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کو اعلیٰ ترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ محلہ عید گاہ اور چانڈیہ میں لگائے گئے طبی کیمپوں میں اب تک 105 مریضوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

اس دوران طبی کیمپوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے اور ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Comments are closed.