لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
33

: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

باغی ٹی وی: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے دونوں ادارے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک اورلاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چودھری، سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی موجود تھے۔
ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات رنگ لارہے ہیں اور کرونا سمیت دیگر چیلنجز کے باوجود نمایاں بہتری آئی ہے۔ ا انہوں نے کہا کہ منافع بخش روٹس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس اب تمام فیصلے افہام و تفہیم سے کیے جارہے ہیںاور سیاسی مداخلت بالکل نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہا کہ ایئرکرافٹس کو اپ گریڈ کرکے مسافروں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات کااجراء یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عملے کے لیے میرٹ بیسڈ پالیسی ہے جبکہ تین ہزار ملازمین کے لیے گولڈ شیک ہینڈ پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدرمیاں طارق مصباح نے کہا کہ لاہور چیمبر پی آئی اے کے ساتھ بہترین کاروباری تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے تاکہ ممبران کو اندرون و بیرون ملک سفر کے لیے بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مفاہمتی معاہدہ لاہور کی تاجر برادری کو طویل مدت تک سہولیات فراہم کرے گا

Leave a reply