لاہور:ایل ڈی اے جیسے ادارے میں بائیومیٹرک حاضری نہ ہونے کے انکشاف پر ڈائریکٹر ایڈمن غصے میں آگئے ،بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کرنے کا اعلان کردیا .تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے 513 بائیومیٹرک پر رجسٹرڈہی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے احمد ممتاز خان نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلے میں ڈائریکٹر کمپیوٹر سروسز کو بائیومیٹرک رجسٹریشن لازمی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے نوبجے کے بعد حاضری لگانے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی، بائیو میٹرک سسٹم مکمل ورکنگ نہ ہونا ڈی جی کے احکامات کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔