یہ ہے بدلتا ہوا لاہور ، ایل ڈی اے لاہور کے لیے بہترین منصوبے بنانے میں ناکام ، لاہوری پریشان

0
51

لاہور :یہ ہے بدلتا ہوا لاہور ، ایل ڈی اے لاہور کے لیے بہترین منصوبے بنانے میں ناکام ، لاہوری پریشان ہیں اور کپتان سے سوال کرتے ہیں کہ کب تبدیلی آئے گی ، اطلاعات کےمطابق ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی، بیلٹنگ کی تاریخ دے دی گئی لیکن دانستہ طور پر 13 ہزار کنال پر بجلی کا ترسیلی نظام ڈیزائن نہ کرنےکا انکشاف ہوا ہے۔

امریکیو سن لو ! اگر تم امن نہیں‌چاہتے تو پھر ہم بھی جنگ کے لیے تیار ہیں‌ اور نہ بھولنے والا سبق سکھائیں‌گے ، افغان طالبان نے امریکہ کو پیغام بھیج دیا

معتبر ذرائع کے حوالےسے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے عجلت میں بغیر پلاننگ 2 کمپنیوں سے ڈویلپمنٹ کا کام شروع کرادیا،یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ ابھی تک سٹی منصوبے کیلئے تاحال پلاٹوں کی مناسبت سے لوڈ مینجمنٹ کاونٹ ہی نہ کیا گیا، ایل ڈی اے سٹی کو مستقبل میں کتنی بجلی درکار ہوگی کسی کو معلوم نہیں،.

قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل میں بھائی محمد وسیم کو عمرقید ، مفتی عبدالقوی بچ گئے

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے اس منصوبے میں گرڈ اسٹیشن کے لیے33 کنال اراضی کی بجائے صرف 16 کنال رکھ دی گئی،جبکہ دوسری طرف انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبل پائپنگ کے بغیر ڈویلپمنٹ کا آغاز کردیا گیا، کام مکمل ہونے کے بعد انڈر گراؤنڈ کیبلنگ کے لئے دوبارہ سڑکوں کو اکھاڑا جاسکتا ہے۔

شوبز کی دنیا کی پرکشش ملکہ ماہرہ خان کے پیرس فیشن ویک میں جلوے، اپنے اور بیگانے سب دیکھتے رہ گئے

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس سلسلے میں ڈی ایچ اے کے ڈیزائن فالو کرنے کے دعویدار انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبلنگ کا ڈیزائن ہی بھول گئے، ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ اوپر سب اچھا دکھانے میں منصوبے کا اہم فیچر ہی مس کرگئے۔ایل ڈی اے سٹی کا کنکشن لیسکو سے لیا جائے گا یا این ٹی ڈی سی اس کا بھی تعین نہیں کیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت کو کشمیر سے فوری طور پر نکلنے اور کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرکے امتحان میں‌ڈال دیا ہے، اشوک سوائن

دوسری طرف یہ خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ انڈر گراؤنڈ الیکٹرک کیبلنگ میں من پسند کمپنی میکسنزکو نوازنے کے لے معاملہ لٹکایاگیا،انجنئیرنگ ونگ نے جان بوجھ کر ڈی جی ایل ڈی اے کو اس اہم فیچر سے ناواقف رکھا۔ایل ڈی اے کی ان ناکامیوں اور غلط منصوبہ بندیوں پر شہری اپنے کپتان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ کب ایل ڈی اے کی اصلاح ہوگی اور کب آئے گی تبدیلی

Leave a reply