لاہوریوں کے لیے عید سے پہلے 34 ارب 52 کروڑ روپے کا تحفہ ، لاہوری خوش ہوگئے

0
47

لاہور : لاہور کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کے منصوبوں پر کام شروع ، تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس میں سال 2019-20 کیلئے ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ اور واسا کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی، ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو مجموعی طور پر 34 ارب 52 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زیادہ کے وسائل دستیاب ہونگے۔

اطلاعات کے مطابق گورننگ باڈی کا اجلاس وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم سمیت محکمہ پی اینڈ ڈی، ہاؤسنگ، بلدیات، فنانس اور کمشنر لاہور کے نمائندوں نے شرکت کی،

18 ارب 82 کروڑ 25 لاکھ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے ،جس میں 35 کروڑ روپے ایل ڈی اے ایونیو ون، 23 کروڑ روپے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی اور سیوریج پر خرچ ہونگے، 11 کروڑ روپے ایل ڈی اے کی مختلف رہائشی سکیموں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں،

کل اخراجات کا تخمینہ 17 ارب 75 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ فراہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی منصوبوں پر 3 ارب 80 کروڑ 92 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے شہر کے لیے یہ رقم معمولی ہے. بہر کیف حکومت نے کچھ کرگزرنے کا ارادہ تو کیاہے ،

Leave a reply