ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پرمیٹروپولیٹن پلاننگ ونگ شعبہ پرائیوٹ ہاوسنگ سکیم کے عملے نے کینال روڈ، جی ٹی روڈاورواہگہ ٹاون میں گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے، آپریشن کے دوران 26غیرقانونی سکیموں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، ان غیرقانونی رہائشی سکیموں میں الرحمان فیزفورایکسٹنشن، لاہورمیڈیکل ایکسٹنشن سکیم شامل ہے، نیوعامرٹاون، گریژن گارڈن فیزتھری، پیراڈائزہومزشامل ہیں، لینڈ سب ڈویڑن نزد پیراڈائزہومز، نگہبان ہومز، لینڈ سب ڈویڑن نزد نگہبان ہومز شامل ہیں.
ڈریم ہومز، توحید سٹی، المکہ ٹاون، شالیمارانڈسٹریل سکیم شامل ہیں، الرحیم انڈسٹریل سکیم، الحسن گارڈن، مہرگارڈن، گولڈ لینڈ، الخیر گارڈن شامل ہیں، نورگارڈن، گریژن ہومزنزد سلی ٹاون، نذیرگارڈن، ارشد گارڈن، آئی بی ایل (IBL) سکیم شامل ہے، میاں عزیزگارڈن، ہجویری گارڈن، عدن گارڈن اورحسین ٹاون شامل ہیں، آپریشن میں انفورسمنٹ عملے سمیت پولیس کی بھری نفری نے حصہ لیا ہے،
غیرقانونی رہائشی سکیموں کی زیرتعمیرسڑکیں، سیوریج سسٹم، گرین بیلٹس اوردیگر انفراسٹرکچرکومسمارکردیا گیا ہے، سوسائٹی دفاترسیل کردیئے گئے ہیں، آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ شہبازالحق گھرکی نے کی ہے.