ایل ڈی اے نے پلاٹ خریدنے سے پہلے اہم دستاویزات چیک کرنے کا انتباہ جاری کردیا

ایل ڈی اے نے پلاٹ خریدنے سے پہلے اہم دستاویزات چیک کرنے کا انتباہ جاری کردیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نےشہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ رہائشی سکیموں میں پلاٹ خریدتے وقت کسی بھی فراڈ یا پریشانی سے بچنے کے لیے درج ذیل دستاویزات ضرور چیک کر لیں.
1.مجاز اتھارٹی کی طرف سے حتمی منظوری کا لیٹر سکیم کا منظور شدہ نقشہ اور پلان
2.سکیم میں‌ پلاٹوں کی تعداد اور مختلف کیٹگریوں رقبے کے پلاٹوں کی علیحدہ علیحدہ تعداد
3.بیس فیصد رہن شدہ پلاٹوں کے نمبروں اور بلاکس کی فہرست
4. کیا خریدار کا پلاٹ سکیم پلان کا حصہ ہے. اور منظور شدہ رقبے پر واقع ہے ؟

5.پلاٹ مکمل یا جزوی طور پر مفاد عامہ کی جگہ یعنی مسجد، پارک ، سکول ، کمیونٹی سینٹر، ڈسپنسری اور قبرستان وغیرہ پر تو واقع نہیں ہے .
6.اس بات کا یقین کر لیں کہ متعلقہ سکیم ہاوسنگ سکیم کے خلاف نیب یا کسی ادارے اور عدالت میں کوئی کیس تو زیر سماعت تو نہیں‌ ؟

Comments are closed.