مزید دیکھیں

مقبول

5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے رہنما کو 5...

پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں...

سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

ایل ڈی اے کا ایک اور بڑا آپریشن، لاکھوں کا مالی نقصان، زمہ دار کون؟

ایل ڈی اے کا ایک اور بڑا آپریشن، لاکھوں کا مالی نقصان، زمہ دار کون؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن پی آئی اے روڈ پر ایل ڈی اے نے ایک بار پھر سے ناجائز تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا ہے جس کے باعث دوکانداروں کا لاکھوں کا مالی نقصان ہوا۔

دُکاندار اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ میں سے اپنا لاکھوں کا ملبہ نکالنے پر مجبور ہیں،منگل کی شب 7 بجے کے قریب جب دکاندار لاک ڈاون کے باعث اپنی دُکانیں بند کر کے جا چُکے تھے اس وقت ایل ڈی اے نے یہ اوپریشن سر انجام دیا اور ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عمارات کو گرا دیا گیا۔

دُکانداروں کا کہنا تھا کے ہمیں بغیر کسی نوٹس کے یہ کاروائی کی گئی جس کی وجہ سے ہمارا لاکھوں کا مال تباہ کر دیا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام دکانیں کرایہ پر ہیں اور مالکان بھی خاموش ہیں۔

دوکانداروں نے شدید غم اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے کورونا کی وجہ سے پہلے ہی کاروباری حالات خراب ہیں اور اب اس قیامت خیز منظر نے ہمیں تباہ حال کر دیا ہے۔ ان کا حکومت سے مطالبہ تھا کے ان کے اس نقصان کا ازالہ کیا جائے اور اصل قصوروار کو سامنے لایا جائے۔