پاکستان مسلم لیگ پھرپھلنے پھولنے لگی:پنجاب کی اہم شخصیات ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل

0
40

لاہور:پاکستان مسلم لیگ پھرپھلنے پھولنے لگی:پنجاب کی اہم شخصیات ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل،اطلاعات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے این اے 163 وہاڑی کی معروف سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ نے ملاقات کرکے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں‌شامل ہونے کا اعلان کیا ہے

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ایوب بندیشہ، زاہد بندیشہ، اویس بندیشہ اور پیر یعقوب کھگہ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، جبکہ اس موقع پر غضنفر الیاس بندیشہ، پیر ہارون شاہ کھگہ اور پیر زمان شاہ کھگہ بھی موجود تھے

اس موقع پر چوہدری برویز الٰہی نے مخاطب ہوتے ہوئے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت کی اپنی سیاست اور مقصد ہے: ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے:انہوں نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی مہربانی سینیٹ الیکشن میں انہوں نے میری بات مانی، رزلٹ سب کے سامنے ہے:

اس موقع پر چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے حوصلہ اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے:ہماری پارٹی کے دروازے ہر محب وطن کیلئے کھلے ہیں:

اسپیکر پنجاب اسمبلی پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تمام جماعتوں کا پنجاب اسمبلی کی کارروائی میں احسن انداز میں حصہ لینے اور بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں:

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں سے پنجاب میں پہلی بار سینیٹ الیکشن میں کسی کاریٹ نہیں لگا:

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ الحمدللہ سینیٹ انتخابات میں ہر جماعت کو اس کا حق ملا:

پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونی والی معروف سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ نے کہاکہ چودھری پرویزالٰہی کی بطور وزیراعلیٰ خدمات آج بھی لوگوں کو یاد ہیں: جو منصوبے چودھری پرویزالٰہی نے شروع کیے وہ آج تک کامیابی سے چل رہے ہیں:

ایوب بندیشہ نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے عوامی خدمت کا جذبے سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے:

Leave a reply