پونے :بھارتی کرکٹر دوران میچ دل کادورہ پڑنےسے چل بسا اطلاعات بھارت میں مہاراشٹرا کے علاقے پونے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران کریز پرموجود بیٹسمین اچانک گرپڑا اور تکلیف میں ایڑیاں رگڑنے لگا، دیگر کھلاڑیوں نے بھاگ کر سہارا دیا،ساتھی کی حالت بگڑتے دیکھ کر وہاں موجود کھلاڑی اور امپائر اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔
جب کسی انسان کی موت کا وقت آتا ہے تو ایک لمحہ بھی اس میں تاخیر نہیں ہوتی :القران
معروف کرکٹر،بلے بازکھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جانحق
کیمرے نے سارا منظرمحفوظ کرکے بتادیا کہ اب اگلی باری کسی کی بھی آسکتی ہے
دیکھیں اور اپنے اعمال کا جائزہ بھی لیں pic.twitter.com/eugBXqhJcU
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 20, 2021
اطلاعات کے مطابق بیٹسمین نے امپائر سے باقی گیندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھا اور اپنی پوزیشن سنبھالنے کے دوران اُن کی اچانک طبیعت بگڑی اور وہیں دھڑم سے گرپڑے کچھ ہی پل میں سانس بند ہوگئی۔
ساتھی کھلاڑی طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث بیٹسمین کو ہسپتال لے آئے مگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ دم توڑچکے ہیں۔ڈاکٹروں نے کرکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا۔ناگہانی موت نے تمام کھلاڑیوں کو افسردگی میں مبتلا کردیا جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھی روک دیا گیا