‏‎لیگی رہنماء کا عمران خان کے دیوسائی کے بارے میں ٹویٹ پر بیان

‏‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دیوسائی کے بارے میں ٹویٹ پر بیان دیا کہ ‎عمران صاحب دیوسائی تک عوام کی رسائی کے لئے سڑکیں محمد نواز شریف نے بنائیں ہیں۔ محمد نوازشریف کے لگائے پاور ہاؤس سے دیو سائی کی عوام کو بجلی مل رہی ہے، نواز شریف نے قوم کو روزگار اور امن دے کر اس قابل بنایا کہ وہ دیوسائی جاسکیں قوم بھوک، بیماری، مہنگائی اور افلاس سے مر رہی ہے کرپشن کا ڈھول پیٹنے، جھوٹے الزامات لگانے سے قوم کا پیٹ نہیں بھرا اور روزگار نہیں ملا رہا۔ قومیں روزگار اور تعلیم سے بنتی ہیں، نواز شریف نے قوم کو روزگار دیا، تعلیم، صحت اور معاشی بہتری قوم کو دی، وطن کی تعمیر کی قوم کے پاس روزگار ہو، امن اور امید ہو تو وہ دیوسائی بھی جاسکتے ہیں۔ اُنہو نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب آپ نے قوم کی لئے آٹا، چینی، گھی، دال، سبزی مہنگی کردی، روزگار نہ ہونے کے برابر ہے، معیشت کی تباہی کرکے عوام کو جہنم میں پھینک دیا ہے۔ ‎جنوبی ایشیا میں اس وقت سب سے کم شرح ترقی اور سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔ سود کی شرح اور بھاری ٹیکس لگا کر ٹیکس ریونیو میں اضافے کی بجائے گلا گھونٹ دیا ہے۔ ‎عمران صاحب نے پاکستان کو قرض کے جال میں پھنسا دیا، پاکستان کا پیسہ اب صرف قرض پر سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے۔ اس سود کے بڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ عمران صاحب نے اڑھائی سال میں 12 ہزار 863 ارب قرض لیا۔ پاکستان کے 72 سال کے 40 فیصد کے برابر قرض عمران صاحب نے اڑھائی سال میں لیا۔ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی چینی 52 سے 120 پر پہنچ گئی ہے۔ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی آٹا 35 سے 80 روپے پر پہنچ گیا ہے، اس کی فکر کریں۔ عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی انڈے 84 روپے درجن سے 170 پر پہنچ گئے۔ ‎عمران صاحب رمضان سے پہلے ہی مرغی 158 سے 450 روپے کلو ہوگئی ہے۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 24 ہو چکی ہے۔ عمران صاحب حالیہ سروے نے بتایا کہ ملک کی دوتہائی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

Comments are closed.