لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس: ن لیگی اراکین نے باغی رکن مولانا غیاث الدین کو ایوان سے نکال دیا،بزرگ رکن اسمبلی سے بدتمیزی بھی کی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے ارکان نے باغی رکن مولانا غیاث الدین کو ایوان سے باہر نکال دیا۔
نوازشریف کے تربیت یافتہ کارکنان چھوٹے بڑے کااحترام ہی بھول گئے ، باغی ارکان اسمبلی سے بدتمیزی نے ن لیگ کی روایات کوزندہ رکھا
بزرگ رکن اسمبلی سے بدتمیزی ،مولانا کازبردست جواب pic.twitter.com/YTgp9ee3U5— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 9, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملنے والےغیاث الدین کے ساتھ ن لیگ نے ناروا سلوک کرتے ہوئے بغیر لحاظ کیے اپنے ساتھ بیٹھنے سے منع کرنا دیا۔
لیگی ارکان نےمولاناغیاث الدین کوپنجاب اسمبلی سےباہر نکال دیا،لیگی چیف وہپ خلیل طاہرنےغیاث الدین کوایوان میں بیٹھنےسےمنع کیا جس کے بعد مولاناغیاث الدین ایوان سےباہر چلےگئے۔
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1314578055852109826
لیگی ارکان نے کہا کہ مولاناغیاث الدین باغی ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کیں ان کو اپنے ساتھ نہیں بٹھا سکتے۔مولاناغیاث الدین نے کہا کہ وہ ن لیگ کا حصہ ہیں اور پارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوتے ہیں، اس معاملے کو پارلیمانی اجلاس میں رکھیں گے۔