کئی افریقی رہنماؤں سمیت امریکہ نے یواین سیکرٹری جنرل کی بھی جاسوسی کی. لیک دستاویز میں انکشاف

0
38

امریکی خفیہ اداروں کی لیک ہونے والے دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی بھی جاسوسی کی ہے جبکہ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افشا ہونے والی خفیہ دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور ان کی نائب کے درمیان ہونے والی گفتگو کی نگرانی کی گئی۔

خفیہ دستاویز میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ امریکا نے ایسا اس لیے کیا کیوں کہ ان کے بقول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل روسی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والی متعدد دستاویزات کے مطابق یوکرین جنگ کے حوالے سے یو این سیکرٹری جنرل کے علاوہ کئی افریقی رہنماؤں کی بھی نگرانی کی گئی۔ خیال رہے کہ خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو پینٹاگون نے کہا تھا کہ محکمہ انصاف دستاویزات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ لیک ہونے والی دستاویزات میں یوکرین کی جنگ سے متعلق خفیہ معلومات کے علاوہ امریکی اتحادیوں کے متعلق حساس تجزیے بھی شامل ہیں جنہیں اب امریکی حکام یقین دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
پبلک دفاع کے لیے اسسٹنٹ برائے سیکریٹری دفاع کرِس میگر کے مطابق پینٹاگون کی ایک ٹیم اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ آیا یہ دستاویزات اصلی ہیں یا نہیں تاہم انہوں نے کہا کہ آن لائن گردش کرنے والی تصاویر میں حساس معلومات ہیں۔

Leave a reply