لیبیا: سمندری طوفان سے تباہی، سیکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے
لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم دو ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں، لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے ڈنیال سمندری طوفان نے بڑی تباہی مچادی۔
خیال رہے کہ عصام ابوزریبہ کے مطابق طوفان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہزاروں دیگر افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر سمندر میں لاپتہ ہوگئے، جن کے بارے میں سمندری پانی میں ڈب جانےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
وزیر داخلہ نے بتایا ہےکہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے، سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔