لبنان میں اہم ایرانی رہنماؤں کے حق میں نعرے
جمعرات کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں حزب اللہ کے حامیوں نے ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کے بانی آیت اللہ خمینی اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ تاہم پولیس کی جانب سے مظاہرین کا گھیرائو کیے جانے کے بعد مظاہرین پیچھے ہٹ گئے تھے۔
حزب اللہ کو ایران کی طرف سے حمایت یافتہ سمجھا جاتا ہے. حزب اللہ پر اسرائیل پر حملے کرنے کا الزام ہے اور ساتھ ہی شام میںاسی فوجوں کی مدد کرنے کا الزام بھی ہے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔دوسری طرف حزب اللہ نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلا ک ہو گئے تھے۔