لبنان میں جاری مظاہروں کے پیچھے امریکا کی پشت پناہی بھی ظاہر ہوگئی،اپنے ایک بیان میں لبنان کے سفارت خانے میں کہا ہے کہ ملک میں جاری پرامن مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ لبنانی عوام کے پرامن اور قومی وحدت کی علامت کے مظاہروں کی حمایت کی جائے گی۔
اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کی تمام جماعتوں سے نئی حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنان کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

30 اکتوبر کو امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لبنان میں نئی حکومت خوشحال لبنان کے لیے مضبوط بنیاد بن سکتی ہے اور اپنے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے

واضح رہے کہ لبنانی وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی مظاہروں کا یہ سلسلہ جاری ہے .لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو .. مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو.ادھر امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔

Shares: