لبنان میں مظاہرین پر کونسی ملیشیا حملے کر رہی

لبنان میں کون سی پرائیویٹ ملیشیا مظاہرین پر حمہ آور ہو رہی ہے، اہم خبر

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی کے دیگر ممالک کی طرح لبنان میں بھی مظاہروں کا تسلسل رک نہیں رہا ہے.اب مظاہرین لبنان پر کون سی ملیشیا حملہ ہو رہی ہے، یہ بات کافی اہم ہے.لبنان کے دارالحکومت میں رات بھر مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے بعد پیر کی صبح بیروت کے وسط میں حزب اللہ ملیشیا اور امل موومنٹ کے حامیوں کی تعداد کم ہو گئی۔

اس سے قبل اتوار کی شب حزب اللہ اور امل موومنٹ کے درجنوں ارکان نے بیروت میں رِنگ پُل کے علاقے کے نزدیک مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا۔ یہ افراد پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مذکورہ پُل تک پہنچے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور انہیں گالیاں دیں۔ اس کے علاوہ حزب اللہ ، اس کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ اور امل موومنٹ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے حق میں نعرے لگائے۔ جواب میں مظاہرین نے لبنان کا قومی ترانہ پڑھنا شروع کر دیا اور "انقلاب انقلاب” کے لگائے۔

Comments are closed.