لبنان نے ضروری اصلاحات نہ اپنائیں تو وہ تباہی کی طرف گامزن ہو گا، فرانس

باغی ٹی وی :فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان نے ضروری اصلاحات نہ اپنائیں تو وہ تباہی کی طرف گامزن ہو گا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے حسان دیاب کی سربراہی میں لبنانی حکومت کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ جلد ہی لبنان میں نئی حکومت تشکیل دی جائے۔بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ان مشکل لمحات میں فرانس لبنان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پیرس ماضی میں‌ بھی لبنان کےساتھ رہا ہے اور آج بھی بیروت کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ "اصلاحات اور بیروت کی تعمیر نو حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلینج ہیں۔ اصلاحات کے بارے میں لبنانی عوام کے مطالبات پر غور کیا جانا چاہیے۔

اس سے قبل پیر کے روز لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب نے بیروت بندرگاہ دھماکے کے سانحے کے بعد اپنی حکومت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ دوسری طرف لبنانی عوام سانحہ بیروت کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے اور ملک میں‌ حکومت تبدیل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ ہفتے ہونے دھماکوں کے بعد لبنان کی پوری حکومت نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا. وزیر اعظم سے پہلے چھ وزیر مستعفی ہو چکے تھے . اس کے باوجود لبنان آگ کی لپیٹ‌میں‌ہے.

لبنان مظاہروں میں دہشت گرد دہشت گرد حزب اللہ دہشت گرد کے نعرے

Shares: