لبنانی وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی عوام سڑکوں پر کیوں

لبنانی وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی عوام سڑکوں پر کیوں
باغی ٹی وی : لبنان کے وزیر اعظم استعفی دے چکے ہیں اس کے باوجود بھی لبنان کے عوام احتجاج کناں ہیں اور سڑکوں پر ہیں.لبنان میں مظاہرین کی جانب سے جاری ایک بیان میں پیر کے روز عام ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ اس کال کا مقصد حکام پر دباؤ ڈالنا ہے تا کہ مطالبات کا پورا ہونا یقینی بنایا جا سکے۔لبنان کے کئی علاقوں میں احتجاج کنندگان نے راستے بند کر دیے ہیں۔
امریکہ لبنان کی امداد کیوں روکنے جا رہا

لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو .. مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو.ادھر امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.