بیروت دھماکے پر مظاہرے ، لبنانی وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا

0
40

بیروت دھماکے پر مظاہرے ، لبنانی وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا
باغی ٹی وی : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ ہفتے ہونے دھماکوں کے بعد لبنان کی پوری حکومت نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لبنان میں دھماکوں کے بعد حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے بعد لبنانی وزیراعظم حسن دیاب جلد ہی اپنی حکومت کے استعفے کا اعلان کریں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیراعظم بہت جلد قوم سے خطاب کرکے اس سے متعلق آگاہ گے۔

خیال رہے کہ 4 اگست کی شام خطرناک دھماکے نے لبنان میں قیامت برپا کر دی تھی۔ چند لمحوں میں ہنستا بستا شہر قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا تھا۔ بیروت بندرگاہ میں دھماکہ ویئرہاؤس میں رکھے ہزاروں کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا۔

بیروت دھماکوں کے بعد صورتحال قابو سے باہر:لبنان کے چھ ارکان پارلیمنٹ اور وزیر اطلاعات نے استعفیٰ دے دیا

Leave a reply