بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے

انگلینڈ:بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے،کھیل کے میدان سے ایک اہم خبرآگئی اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے

باغی ٹی وی کے مطابق ظفر گوہر وورسٹر سے لیسٹر روانہ ہوگئے ،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ظفر گوہر کو وورسٹر میں ٹریننگ کی غرض سے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا

قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ بدھ کی صبح 9 بجے لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگا

برطانیہ روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہیں

Comments are closed.