لیجنڈ ادکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے چہلم کی خبریں کہاںتک درست، گھر والوں نے بتا دیا
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے لیجنڈ ادکار دلیپ کمار کے چہلم کی خبریں زیر گردش ہیں . ان خبروںمیںحقیقت نہیںہے . کیونکہ باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کا چہلم اگست کے مہینے میںہونے جا رہا ہے اور ان کے چہلم میں کی رسومات کو یو ٹیوب چینل پر لائیو دکھایا جائے گا.
دلیپ کمار کی فیملی نے ان کے چیلم کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیر گردش اشتہار کی تردید کی ہے .
اس پوسٹر کو شرپسند عناصر کے ذریعہ لگایا جارہا ہے۔ لہذا ، یوسف خان کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع نے باغی ٹی وی سے رابطہ کیا اور ہمارے ریکارڈز کو درست کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک اس طرح کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ غلط معلومات ہے اور صداقت کے منافی ہیں ۔
چونکہ یہ خاندان ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اپنے پیارے کے جانے ہونے پر سوگ منا رہا ہے ، اس طرح کی غلط معلومات زیادہ پریشان کن ثابت ہوتی ہیں۔








